ابنا: دمشق میں شامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کے علاقے سے دراندازی کی کوشش کی جسے شامی فوج نے ناکام بنادیا ہے، حملے میں ایک اسرائيلی فوجی گاڑی بھی تباہ ہوگی ہے۔شامی فوج کے بیان میں کہا گيا ہے وہ ملک کی سالمیت کے خلاف ہونے والے ہر اقدام کا بھرپور طریقے سے جواب دے گی- اسرائیلی ڈیفنس فورس کے ایک بیان میں جولان کے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اس جھڑپ اسکا کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی گولان کی پہاڑیوں میں بارڈر پر گشت کرنیوالی آئی ڈی ایف پر رات کے وقت فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی گاڑی تباہ ہوگئی۔دراين اثنا فوکس نيوز نے ايسي تصاوير جاري کي ہيں جس ميں اسرائيلي فوجي افسران کو فري سيرين آرمي کے دہشتگردوں کے ساتھ حکومت شام کے خلاف لڑتے ہوئے دکھايا گيا ہے- فوکس نيوز کي رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ اسرائيلي فوج کے افسران شام کي جنک ميں النصرہ کے دہشتگردوں کي حمايت کر رہے ہيں اور بشار اسد کي فوج کے خلاف جنگ ميں شريک ہيں۔برطانوي اخبار سنڈے ٹائمز نے بھي دسمبر دوہزار بارہ ميں اپني ايک رپورٹ ميں کہا تھا کہ اسرائيلي فوج کے خصوصي دستے شامي حکومت کے مسلح مخالفين کي حمايت اور تخريب کاري کي کاروائياں انجام دے رہے ہيں۔
.......
/169